عمران خان نے خود اپنی بہن سے کہا کہ وہ ہسپتال نہیں جانا چاہتے، طلال چوہدری کا دعویٰ

ایسا قیدی جو قید تنہائی میں ہے، جس کے بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ قید برداشت نہیں کرے گا، اگر وہ ہسپتال نہیں جانا چاہتا تو کیا یہ بات ان کے کریڈٹ میں نہیں جاتی؟ شاہزیب خانزادہ کا تبصرہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ایک دلچسپ اور اہم مباحثہ سامنے آیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ان کے ہسپتال نہ جانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پروگرام کے دوران طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ ’بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی بہن سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ ہسپتال نہیں جانا چاہتے‘ اس پر شاہزیب خانزادہ نے سوال اٹھایا کہ ’تو کیا وہ ہسپتال نہیں جانا چاہتے؟‘ جس پر طلال چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’جی وہ بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں، وہ خود اپنی مرضی سے ہسپتال نہیں جانا چاہتے‘۔

اس پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے تبصرہ کیا کہ ’پاکستان کی سیاسی تاریخ میں تو لوگ بغیر بیمار ہوئے بھی ہسپتالوں کا رخ کرتے رہے ہیں، لیکن ایک ایسا قیدی جو قیدِ تنہائی میں ہے، جسے بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ہے اور جس کے بارے میں ماضی میں یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ وہ تنہائی کی قید برداشت نہیں کر پائے گا، اگر آج وہ خود ہسپتال جانے سے انکار کر رہے ہیں اور بالکل فٹ ہیں، تو کیا یہ بات ان کے کریڈٹ میں نہیں جاتی؟‘۔

WhatsApp
Get Alert