حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق خبر من گھڑت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی خبر کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایکس پر جاری کردہ فیکٹ چیک کے مطابق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی خبر جھوٹی ہے۔

فیکٹ چیک میں کہا گیا کہ عالمی میڈیا کو مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال پر قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، پاک افواج کی کسی قسم کی تعیناتی ضروری ہوئی تو تفصیلات متعلقہ حکام فراہم کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert