’ہم سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہے‘، نانا پاٹیکر کی موت سے قبل تقریب میں شرکت کی آخری ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے نامور آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کی موت سے قبل ان کی ایک تقریب میں شرکت کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔
نانا پاٹیکر گزشتہ روز گوا میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی اچانک موت پر ان کے چاہنے والے افسردہ ہیں۔
اداکار کی موت کے بعد ان کی آخری عوامی شرکت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 4 اکتوبر کو نانا پاٹیکر نے ڈونا پاؤلا میں ‘سمراٹ کلب انٹرنیشنل’ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار نے گوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ منوہر پاریکر کو یاد کیا اور زندگی کے بارے میں بات کی۔
تقریب کے دوران آنجہانی اداکار کاکہنا تھا کہ ہم سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں کل یہاں ہوں گا یا نہیں، ہر انسان کی زندگی بلآخر اس مقام تک پہنچے گی لیکن اس سے پہلے مجھے خود سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا میں وہ کام کرنے کے قابل ہوں جو میں کرنا چاہتا ہوں؟
