اورناچ میں مبینہ طور پر رقم کے لین دین پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے علاقے اورناچ میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خدا بخش ولد سفر خان اور اشفاق ولد خدا بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں فدا حسین ولد خدا بخش اور ذریف ولد یار محمد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان رقم کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ میں بدل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert