پی ٹی آئی لانگ مارچ ساتویں روز میں داخل، آج چارسدہ کے مختلف مقامات کا رخ کرے گا

صوابی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ساتویں روز میں داخل ہوگیا،مارچ آج چارسدہ کے مختلف مقامات کا رخ کرے گا۔

لانگ مارچ کی قیادت وزیر اعلی سہیل خان کررہے ہیں اوریہ گزشتہ رات پشاور سے چارسدہ پہنچا ۔تحصیل شبقدر کے بعد شرکاء نے چارسدہ تحصیل کے رزڑ گرائونڈ میں رات گزاری۔وہی سے آج دوبارہ اس کا آغاز ہوگا ۔

لانگ مارچ تنگی،چارسدہ تحصیل ،سرڈھیری اوردیگرمقامات سےگزرےگا،لانگ مارچ آج چارسدہ سے مردان پہنچےگا،مردان میں رات گزرانے کےبعد 11 اکتوبرکوصوابی کے لئےروانہ ہوگا،لانگ مارچ کے شرکاء ابھی تک لکی مروت ،کرک،کوہاٹ،پشاور،خیبر اورچارسدہ میں قیام کرچکےہیں،اس دوران دو بار اس کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین سے ملاقاتوں،ان کے علاج اور مقدمات کی سماعت اعلی عدالتوں میں شروع کرنے کے لئے چار اکتوبر سے لکی مروت خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ شروع کررکھا ہے۔

WhatsApp
Get Alert