ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید

ٹانک (قدرت روزنامہ)ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید ہوگئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شمشاد خان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

ترجمان کے مطابق شمشاد خان دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ملازمین نے شمشاد خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert