اداکارہ میرا کو کینیڈین امیگریشن حکام نے تفتیش کے بعد نیاگرا فال باڈر سے ڈی پورٹ کردیا

امیگریشن حکام کی کئی گھنٹے تک تفتیش، بعدازاں انہیں واپس امریکا بھیج دیا گیا، میرا کے مطابق انہیں خود معلوم نہیں کہ کیوں ڈی پورٹ کیا گیا؟


نیویارک(قدرت روزنامہ)اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، امیگریشن کینیڈین حکام نے اداکارہ سے تفتیش کے بعد نیاگرا فال باڈر سے ڈی پورٹ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ میرا کینیڈا میں ایک شو میں شرکت نیویارک سے براستہ نیاگرا فال بارڈر کینیڈا جارہی تھیں، جب اداکارہ میرا نے نیاگرا فال ابرڈر سے کینیڈا میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
نیاگرافال بارڈر پر امیگریشن حکام نے اداکارہ میرا کو تفتیش کیلئے گھنٹوں روکے رکھا گیا۔

ان سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انہیں ڈی پورٹیشن آرڈر پر نکال دیا گیا، اور واپس امریکا بھیج دیا گی۔ اداکارہ میرا کے مطابق انہیں خود معلوم نہیں کہ کیوں ڈی پورٹ کیا گیا؟ ایک رپورٹ کے مطابق واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے چند ماہ قبل اپنی فلم ’سائیکو‘کی پروموشن کیلئے اسٹیج پر پرفارم کرنے کا اجازت نامہ نہ ہونے کے باوجود اداکارہ نے کیلیگری میں اسٹیج پر پرفارم کیا تھا۔ جس کے باعث ان کی کینیڈا میں انٹری بین کردی گئی تھی۔ تاہم میرا اس معاملے پر کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل داخل کرسکتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert