کوہلو اور بارکھان کے سرحدی علاقے بالا ڈھاکہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے بارکھان پولیس کے حوالے کر دیں

ایس ایچ او گرسنی کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
کوہلو (ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوہلو اور بارکھان کے سرحدی علاقے بالا ڈھاکہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او گرسنی کے مطابق برآمد کی جانے والی دونوں لاشوں کو ان کی شناخت اور قانونی و ضابطے کی مزید کارروائی انجام دینے کے لیے بارکھان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف زاوئیوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
