ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، پی اے ایف اسپتال میں نئی بھرتیاں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ پی اے ایف اسپتال اسلام آباد نے صحت کے شعبے سے وابستہ اہل اور تجربہ کار امیدواروں کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اسپتال کی جانب سے جاری کردہ بھرتی کے اشتہار کے مطابق آپٹومیٹرسٹ، ریڈیالوجی ٹیکنالوجسٹ، الٹراساؤنڈ اسسٹنٹ اور آئی وی کینولیشن میں مہارت رکھنے والے نرسنگ اسسٹنٹ کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔
اعلان کے مطابق امیدواروں کے لیے متعلقہ تعلیمی ڈگری یا ڈپلومہ اور مطلوبہ تجربہ ضروری ہے۔ الٹراساؤنڈ اسسٹنٹ اور نرسنگ اسسٹنٹ کی آسامیوں کے لیے صرف مرد امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ ملازمت میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار پی اے ایف اسپتال کے سرکاری کیریئرز پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2026 ہے۔ اہل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست دینے سے پہلے متعلقہ آسامی کی تعلیمی قابلیت اور تجربے کی شرائط ضرور دیکھ لیں۔ یہ مواقع صحت کے شعبے میں تعلیم اور تجربہ رکھنے والے افراد کے لیے روزگار حاصل کرنے کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert