قومی سلامتی اور خودمختاری کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھانا ناقابلِ قبول ہے، مولانا فضل الرحمان جمہوری عمل اور انتخابات کا انتظار کریں، بلوچستان عوامی پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی نے قومی اداروں کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی خودمختاری کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں شہداء کی قربانیوں پر سیاست کرنے کے بجائے ان کے مشن سے وفاداری وقت کی ضرورت ہے ۔
پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا مولانا فضل الرحمان اقتدار کے حصول کے لیے کسی شارٹ کٹ کے بجائے جمہوری عمل اور انتخابات کا انتظار کریں عوامی حمایت دوہرے معیار پر مبنی بیانیے سے نہیں بلکہ اصولی سیاست، واضح مؤقف اور قومی مفادات کے تحفظ سے حاصل ہوتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert