مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کے بیانات میں مجھے کوئی زیادہ فرق نظر نہیں آتا، بیرسٹر عقیل ملک
گورنرراج اور ایمرجنسی کے حوالے سے دونوں کے بیانات میں کافی مماثلت ہے، مذاکرات میں مولانا کی طرف سے سگنل ملا تھا کہ وہ اپنی پارٹی کے شخص کو گورنر بنانا چاہتے ہیں، وزیرمملکت برائے قانون کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کے بیانات میں مجھے کوئی زیادہ فرق نظر نہیں آتا، گورنرراج اور ایمرجنسی کے حوالے سے دونوں کے بیانات میں کافی مماثلت ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تاریخی بات کریں تو گورنر ہاؤس مولانا کے بڑے قریب رہا ہے، مولانا کی خواہش تھی کہ گورنرشپ ان کی جماعت کے کسی شخص کو دی جائے، ابھی جب گورنرراج یا ایمرجنسی لگی تو ان کو امید تھی کہ سیٹ اپ میں ان کو بھی کچھ مل جائے گا۔
ہماری پارٹی کے سینیئر رہنما جو مذاکرات کر رہے تھے انہیں مولانا کی طرف سے یہی سگنل ملے کہ مولانا اپنی پارٹی کے کسی شخص کو گورنر بنانا چاہتے تھے گورنر ہاؤس مولانا کے دل کے بہت قریب رہا ہے ان کے سمدھی بھی گورنر رہے ہیں ان کی خواہش تھی کہ ایمرجنسی لگنے کے بعد اس سیٹ اپ میں انہیں حصہ ملے !
مولانا اور ٹی ٹی پی کے بیانات میں مجھے کوئی زیادہ فرق نظر نہیں آتا ،عقیل ملک https://t.co/nbJ4S0Szao
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) October 17, 2026
افواجِ پاکستان، پولیس، ایف سی اور کے پی کے عوام روزانہ فتنۃ الخوارج اور ٹی ٹی پی کے خلاف شہادتیں دے رہے ہیں۔
خود مولانا صاحب فلور آف دی ہاؤس پر کہہ چکے ہیں کہ وہ رات کو اپنے حلقے نہیں جا سکتے، مگر اب گورنر راج اور ایمرجنسی پر ان کے بیان اور ٹی ٹی پی کے بیانیے میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا۔
📍ہماری پارٹی کے سینیئر رہنما جو مذاکرات کر رہے تھے انہیں مولانا کی طرف سے یہی سگنل ملے کہ مولانا اپنی پارٹی کے کسی شخص کو گورنر بنانا چاہتے تھے گورنر ہاؤس مولانا کے دل کے بہت قریب رہا ہے ان کے سمدھی بھی گورنر رہے ہیں ان کی خواہش تھی کہ ایمرجنسی لگنے کے بعد اس سیٹ اپ میں انہیں حصہ ملے ! عقیل ملک ۔
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) October 17, 2026
حکومتی بینچز سے دوری کے باعث ایسے بیانات انتہائی افسوسناک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کے بیانات میں مجھے کوئی زیادہ فرق نظر نہیں آتا، گورنرراج اور ایمرجنسی کے حوالے سے دونوں کے بیانات میں کافی مماثلت ہے۔
