بی بی مریم! تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ، کبھی گزرے زمانے کو بھی یاد کیا کریں، مولانا عبدالغفور حیدری
عمران خان کیخلاف تحریک کا سارا فائدہ آپ کو ملا، جنرل باجوہ سے جھڑپ ہوئی، پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی، آپ کے چچا کو وزیراعظم بنوایا، لیکن صلہ یہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا بیٹھے، سازشوں کے ذریعے انتخابی میدان میں ہمیں شکست دلوائی۔ سیکرٹری جنرل جےیوآئی ف کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بی بی مریم! تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ، کبھی گزرے زمانے کو بھی یاد کیا کریں، عمران خان کیخلاف تحریک کا سارا فائدہ آپ کو ملا، جنرل باجوہ سے جھڑپ ہوئی، پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی، آپ کے چچا کو وزیراعظم بنوایا، لیکن صلہ یہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا بیٹھے، سازشوں کے ذریعے انتخابی میدان میں ہمیں شکست دلوائی۔
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکنِ قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا مریم نواز کی ٹویٹ پر ردِعمل میں کہا کہ بی بی مریم صاحبہ گزرے ہوئے زمانے کو بھی کبھی یاد کیا کریں جمعیت علمائے اسلام نے عمران خان کی حکومت کی دھاندلی کے خلاف جو تحریک چلائی اس کا سارا فائدہ آپ کو ملا۔
ایک موقع پر باجوہ سے ہماری قیادت کی جھڑپ ہوئی اس تنازعے کا بنیادی نکتہ بھی نواز شریف تھے ہمیں کہا گیا کہ آپ کی تحریک سے نواز شریف کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ!
آپ کی لاہور میں احتساب عدالت کے سامنے پیشی تھی قائدِ جمعیت کے حکم پر میں لاہور پہنچا اور لاہور سمیت قرب و جوار کے اضلاع کے کارکنوں سے کہا کہ مریم بی بی کی احتساب عدالت میں پیشی ہے سارے کارکن احتساب عدالت کے سامنے پہنچیں اگر آپ کو یاد نہیں یا آپ کی یادداشت کمزور ہو گئی ہے تو اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے پوچھیں خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنما اس بات کی گواہی دیں گے کہ ہمارے دباؤ کی وجہ سے آپ کی پیشی منسوخ ہوئی۔
بی بی مریم! تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکنِ قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا مریم نواز کی ٹویٹ پر ردِعمل
بی بی مریم صاحبہ گزرے ہوئے زمانے کو بھی کبھی یاد کیا کریں جمعیت علمائے اسلام نے عمران خان کی حکومت کی دھاندلی کے خلاف جو تحریک چلائی اس کا سارا فائدہ آپ کو ملا۔ ایک موقع پر باجوہ سے ہماری قیادت کی جھڑپ ہوئی اس تنازعے کا بنیادی نکتہ بھی نواز شریف تھے ہمیں کہا گیا کہ آپ کی تحریک سے نواز شریف کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ!
آپ کی لاہور میں احتساب عدالت کے سامنے پیشی تھی قائدِ جمعیت کے حکم پر میں لاہور پہنچا اور لاہور سمیت قرب و جوار کے اضلاع کے کارکنوں سے کہا کہ مریم بی بی کی احتساب عدالت میں پیشی ہے سارے کارکن احتساب عدالت کے سامنے پہنچیں اگر آپ کو یاد نہیں یا آپ کی یادداشت کمزور ہو گئی ہے تو اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے پوچھیں خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنما اس بات کی گواہی دیں گے کہ ہمارے دباؤ کی وجہ سے آپ کی پیشی منسوخ ہوئی۔
آپ کو یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں تھا اور میزبان جماعت مسلم لیگ (ن) تھی جلسے کی عین رات جب میں اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ مینار پاکستان کے دروازے کھلوا کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ میزبان جماعت کی جانب سے صرف ایک خاتون مریم اورنگزیب، موجود تھیں جبکہ آپ کی جماعت کے باقی کارکن غائب تھے۔ جلسہ گاہ کے تمام انتظامات جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے سنبھالے۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پھر ہم نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو ہم نے آپ کے چچا شہباز شریف کو وزیراعظم بنوایا۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، لیکن اس کا صلہ آپ نے ہمیں یہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا بیٹھیں اور اس کے ساتھ مل کر سازشوں کے ذریعے جمعیت علمائے اسلام کو انتخابی میدان میں شکست دلوائی۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ!
لیکن آج فارم 47 کے ذریعے وزیراعلیٰ بنی ہیں اور آپ کا سر تکبر اور غرور سے آسمان کو چھو رہا ہے ہم نے اپنے تعلقات کو اس طرح نبھایا، لیکن آپ پنجاب میں ہمیں جلسے کرنے سے روکتی ہیں۔
مزید برآں جب آپ اور آپ کا خاندان مشکل وقت سے گزر رہے تھے تو اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے آپ کے سر پر دستِ شفقت رکھا تھا۔ وہ منظر پوری قوم نے دیکھا ہے، مگر آپ ایسی احسان فراموش نکلیں کہ اپنے اسی محسن، مولانا فضل الرحمٰن، پر تنقید کرنے کی جسارت کر رہی ہیں۔
بس آج میں اپنی بات یہیں ختم کرتا ہوں۔ اگر آپ نے اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کے لیے اپنا یہ انتہائی نامناسب رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری
مرکزی سیکرٹری جنرل، جمعیت علمائے اسلام پاکستان
رکنِ قومی اسمبلی— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 17, 2026
آپ کو یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں تھا اور میزبان جماعت مسلم لیگ (ن) تھی جلسے کی عین رات جب میں اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ مینار پاکستان کے دروازے کھلوا کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ میزبان جماعت کی جانب سے صرف ایک خاتون مریم اورنگزیب، موجود تھیں جبکہ آپ کی جماعت کے باقی کارکن غائب تھے۔
جلسہ گاہ کے تمام انتظامات جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے سنبھالے۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پھر ہم نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو ہم نے آپ کے چچا شہباز شریف کو وزیراعظم بنوایا۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، لیکن اس کا صلہ آپ نے ہمیں یہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا بیٹھیں اور اس کے ساتھ مل کر سازشوں کے ذریعے جمعیت علمائے اسلام کو انتخابی میدان میں شکست دلوائی۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ!
لیکن آج فارم 47 کے ذریعے وزیراعلیٰ بنی ہیں اور آپ کا سر تکبر اور غرور سے آسمان کو چھو رہا ہے ہم نے اپنے تعلقات کو اس طرح نبھایا، لیکن آپ پنجاب میں ہمیں جلسے کرنے سے روکتی ہیں۔
مزید برآں جب آپ اور آپ کا خاندان مشکل وقت سے گزر رہے تھے تو اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے آپ کے سر پر دستِ شفقت رکھا تھا۔
ہ منظر پوری قوم نے دیکھا ہے، مگر آپ ایسی احسان فراموش نکلیں کہ اپنے اسی محسن، مولانا فضل الرحمٰن، پر تنقید کرنے کی جسارت کر رہی ہیں۔
بس آج میں اپنی بات یہیں ختم کرتا ہوں۔ اگر آپ نے اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کے لیے اپنا یہ انتہائی نامناسب رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔
