مولانا کو کہتا ہوں کہ اگر گورنرراج حرام ہے تو کیا ایل ایف او کو سپورٹ کرنا اور فوجیوں سے زمین لینا حلال تھا؟
مولانا فضل الرحمان خود کہتے تھے کہ وہ ڈی آئی خان نہیں جاسکتے، حکومت ناکام ہوچکی، وہ کہتے ہیں معدنیات نا نکالو، کیونکہ اگر لوگ خوشحال ہوں گے تو اَن پڑھ مولویوں کو سپورٹ نہیں کرینگے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا کو کہتا ہوں کہ اگر گورنرراج حرام ہے تو کیا ایل ایف او کو سپورٹ کرنا اور فوجیوں سے زمین لینا حلال تھا؟ مولانا فضل الرحمان خود کہتے تھے کہ وہ ڈی آئی خان نہیں جاسکتے، حکومت ناکام ہوچکی، وہ کہتے ہیں معدنیات نا نکالو، کیونکہ اگر لوگ خوشحال ہوں گے تو اَن پڑھ مولویوں کو سپورٹ نہیں کرینگے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے بہت مایوس ہوا، مولانا فضل الرحمان خود کہتے تھے کہ وہ اپنے علاقے ڈی آئی خان نہیں جا سکتے اور حکومت ناکام ہو چکی ہے، آج کہتے ہیں گورنر راج ٹھیک نہیں تو کیا ایل ایف او کو سپورٹ کرنا، فوجیوں سے زمین لینا حلال تھا، معدنیات نکالنے کیلئے ہوتے ہیں میں دنیا کی کمپنیوں کو دعوت دیتا ہو آئے ہمارے ساتھ Joint venture کریں، وہ کہتے ہیں معدنیات نا نکالے تاکہ لوگ خوشحال نا ہو کیونکہ اگر لوگ خوشحال ہونگے تو ان انپڑھ مولویوں کو سپورٹ نہیں کرینگے جو خود محلوں میں بیٹھے ہیں اور غریب کے بچوں کو کہتے ہیں جہاد کریں۔
مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے بہت مایوس ہوا، مولانا فضل الرحمان خود کہتے تھے کہ وہ اپنے علاقے ڈی آئی خان نہیں جا سکتے اور حکومت ناکام ہو چکی ہے، آج کہتے ہیں گورنر راج ٹھیک نہیں تو کیا ایل ایف او کو سپورٹ کرنا، فوجیوں سے زمین لینا حلال تھا، معدنیات نکالنے کیلئے ہوتے ہیں میں دنیا کی کمپنیوں کو دعوت دیتا ہو آئے ہمارے ساتھ Joint venture کریں، وہ کہتے ہیں معدنیات نا نکالے تاکہ لوگ خوشحال نا ہو کیونکہ اگر لوگ خوشحال ہونگے تو ان انپڑھ مولویوں کو سپورٹ نہیں کرینگے جو خود محلوں میں بیٹھے ہیں اور غریب کے بچوں کو کہتے ہیں جہاد کریں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی
#KPK #Juif #MolanaFazluRehman #GovernorKP @fkkundi— Ali Hassan (@AliJrnlst) October 17, 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں، لیکن ان کی پرسوں کی تقریر سے مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا خود امن و امان کے مسائل کی وجہ سے گھر نہ جا سکنے کا ذکر کرتے تھے، اب وہ گورنر راج کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر گورنر راج حرام ہے تو ایل ایف او کیسے حلال ہی ۔
ڈی آئی خان میں کون سے معدنیات ہیں حالانکہ معدنیات نکالنے سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا جن کے ساتھ تھے ان کا چیپٹر کلوز ہو چکا ہے۔ مولانا کے بغیر بھی حکومت بن گئی ہے اور چلے گی بھی۔ ہمارے لوگوں کو امن چاہیے۔ میں مولانا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ امن کے قیام کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بی ایل اے اور کے پی کے میں ٹی ٹی پی ہے۔
بلوچستان حکومت فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اپنے تمام سیکیورٹی اداروں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے اب ختم ہو چکے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کو دیکھ کر کارروائی کی جائے گی اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی وہاں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ضرور کیے جائیں گے۔مراد سعید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مراد سعید عمران خان کا انتہائی چہیتا اور ان کی جان تھا، جس کی وجہ سے ماضی میں ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی تھی۔
