خضدار کے علاقے نال میں ماربل فیکٹری پر مسلح افراد کا دھاوا، 18 مقامی مزدور اغوا، فائرنگ سے ایک زخمی
مسلح افراد مغوی مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے گئے، بازیابی کے لیے پولیس کی تلاش اور تحقیقاتی کارروائیاں شروع

مغویوں کا تعلق خضدار کے مختلف علاقوں سے ہے، بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس
خضدار(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے ماربل فیکٹری میں کام کرنے والے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا، جبکہ فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اغوا کار مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی مزدور مقامی ہیں اور ان کا تعلق خضدار کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تاحال اغوا کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
