پاک ایران تجارتی سرحد پر تعطل سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایل پی جی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

سرحدی راستوں سے ترسیل میں رکاوٹ سے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا امکان، تاجر برادری میں تشویش


حکومت ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے متبادل انتظامات کرے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنائے، مطالبہ
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)پاک ایران تجارتی سرحد کی بندش اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں تعطل کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی سپلائی متاثر ہونے اور آنے والے دنوں میں ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران سے پاکستان آنے والی ایل پی جی کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر شہروں میں گیس کی دستیابی متاثر ہوسکتی ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔یو این اے کے مطابق پاک ایران سرحد کے ذریعے ہونے والی تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ کے باعث ایل پی جی کے بازرز کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان، خصوصا کوئٹہ اور سرحدی علاقوں میں ایل پی جی کی طلب پوری کرنے کے لیے ایران سے آنے والی سپلائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ ایسے میں سرحدی تجارت میں طویل تعطل مقامی منڈیوں پر دبا بڑھا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایل پی جی کے بازرز کی نقل و حرکت مسلسل معطل رہی تو طلب اور رسد کا توازن متاثر ہوسکتا ہے۔ رسد میں کمی اور طلب برقرار رہنے کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جس سے گھریلو صارفین، ہوٹلوں، ریستورانوں، تندوروں اور ایل پی جی استعمال کرنے والے چھوٹے کاروباروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہری علاقوں میں ایل پی جی گھریلو ضروریات اور کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اگر سرحدی راستوں سے سپلائی میں طویل رکاوٹ پیدا ہوئی اور متبادل ذرائع سے مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم نہ کی جاسکی تو بعض علاقوں میں دستیابی کا مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے۔ بالخصوص بلوچستان کے دور دراز اور سرحدی اضلاع میں اس صورت حال کے اثرات زیادہ نمایاں ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ایران پر عائد تجارتی پابندیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث پاک ایران تجارت سے وابستہ کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تجارتی حلقوں کے مطابق سرحدی تجارت اور نقل و حمل کا نظام معمول کے مطابق بحال نہ ہونے کی صورت میں ایل پی جی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی متاثر ہوسکتی ہے۔تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی ایل پی جی کی سپلائی میں کمی یا تعطل کے اثرات بلوچستان تک محدود رہنے کے بجائے ملک کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ اگر متبادل ذرائع سے بروقت سپلائی یقینی نہ بنائی گئی تو دستیاب ذخائر پر دبا بڑھنے کے ساتھ قیمتوں میں اتار چڑھا کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔تجارتی اور کاروباری حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ کے ممکنہ اثرات کا فوری جائزہ لیا جائے اور ایل پی جی سمیت ضروری ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی روک تھام کے ساتھ مارکیٹ میں قیمتوں کی مثر نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔عوامی اور تجارتی حلقوں کے مطابق اگر صورت حال کی بروقت نگرانی کرتے ہوئے متبادل سپلائی اور مناسب ذخائر کا انتظام کرلیا جائے تو ممکنہ قلت اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے اثرات کم کیے جاسکتے ہیں۔ تاہم ایل پی جی کی حقیقی دستیابی اور سپلائی پر اثرات کا انحصار سرحدی تجارت میں تعطل کی مدت اور متبادل ذرائع سے فراہمی پر ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert