ایک صوبےکو دیوار سے لگادیا گیا، انہیں مسلط کیا گیا جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں: علامہ ناصر عباس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ 11 اکتوبرکو عوام کے مینڈیٹ پر حملہ شروع ہوا، آپ نے عوام کے منتخب نمائندوں کو پھینک دیا، ان کو مسلط کردیا جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ سیاستدانوں کی توہین کو آپ کیسے برداشت کرتے ہیں جو خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت کیساتھ ہوا، اس پر روز بولیں گے، پاکستان کی 90 فیصد آبادی اس فیصلے کو مسترد کرے گی، ایک پورے صوبےکو دیوار سے لگادیا ہے۔
انہوں نے کہا ایران امریکا اسرائیل کی لڑائی دوبارہ شروع ہورہی ہے، یمن میں جاری لڑائی میں ہم ثالثی کریں اور جنگ کو رکوائیں۔
