محمود اچکزئی کے نام سےکون خوش نہیں؟ طارق فضل چوہدری نام لے لیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں ترجمان اپوزیشن اتحاد اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ اورطارق فضل چوہدری کے بیان میں فرق ہے، طارق فضل کہتےہیں اپوزیشن سےمذاکرات کے دروازےکھلے ہیں، طارق فضل کہتے ہیں جہاں اپوزیشن چاہتی ہے وہاں ملنے کو تیار ہیں، جب کہ رانا ثنااللہ نے کہا ملاقات صرف وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ اورطارق فضل سمیت وزرا نے اتفاق کیا تھاکہ کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات ہوگی، میں اس ملاقات میں موجود تھا جب دونوں اپوزیشن قائدین سےوزراء نے وعدہ کیا تھا۔
