گورنر راج دہشتگردی کچلنے کے لیے نہیں، پی ٹی آئی سے عوامی مینڈیٹ چھیننے کے لیے لگایا گیا، فیصلہ جو بھی ہوتا، نشانہ صرف تحریک انصاف تھی، مینا خان آفریدی

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کا کہنا ہے مطالبات تسلیم کرنے کا مطلب عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانا تھا اور انکار کی صورت میں گورنر راج کا بیانیہ پہلے ہی سے تیار تھا۔ فیصلہ جو بھی ہوتا، نشانہ صرف تحریک انصاف تھی۔ حکومت ختم ہوتے ہی سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیزی بتاتی ہے کہ یہ انتقامی فہرستیں بہت پہلے تیار کی جا چکی تھیں تاکہ قیادت اور حامیوں کو خوف زدہ کیا جا سکے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں منتخب حکومت کو دہشتگردی کا بہانہ بنا کر غیر جمہوری گورنر راج لگا کر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جن کو عوام الیکشن میں واضح طور پر مسترد کر چکی ہے۔ مقصد صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت،نمائندوں اور ورکز کو نشانہ بنانا تھا۔ تحریک انصاف کے ورکرز کو اغواء کرنا، انکے گھروں پر چھاپے مارنا، انکے گھر توڑنا ہی تمہارا کام رہ گیا ہے۔ دہشت گردی تو آج بھی خیبرپختونخوا میں جاری ہے لیکن غیر جمہوری گورنر راج کی طرف سے دھشتگردی سے متعلق کیا اقدامات اٹھائے گئے۔ کسی کو کوئی علم نہیں ، ترجیحات انکی صرف تحریک انصاف کو دبانااور اپنے مفادات کے تحفظ ہے۔
مینا خان آفریدی نے کہا سوال یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں یہ غیر جمہوری عمل کیوں کیا گیا ۔ایک صوبے کا منتخب وزیراعلی سہیل آفریدی،اسمبلی اسپیکر بابر سلیم سواتی اور صوبائی صدر جنید اکبر خان کے ساتھ کئی منتخب وزرا، ایم۔ این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی کے ورکرز کو مسلسل جبری اغوا کیا جارہا ہے ۔
جس دہشتگردی کو جواز بنایا گیا، اس پر کوئی اقدامات نہیں۔واضح ہے کہ یہ گورنر راج دھشتگردی کلچنے کے لیےنہیں، تحریک انصاف سے عوامی مینڈیٹ چھیننے کے لیے تھا ۔
