ڈی سی جھنگ برطرف مگر کیا متعلقہ ایم پی اے سے بھی پوچھ گچھ ہوگی؟ رائے ثاقب کھرل
اسی طرح کی صورتحال پنجاب میں ہر طرف ہے، ایم پی اے ایم این اے کے ساتھ پولیس کے ڈالے یوں چلتے ہیں جسے ان سے غیر محفوظ کوئی ہے ہی نہیں! اینکرپرسن کی ایکس پوسٹ

جھنگ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ریلی میں پیرا فورس کی سرکاری گاڑی کے غلط استعمال پر ڈپٹی کمشنر جھنگ کو فوری عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں اب منتخب نمائندوں کی جوابدہی سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کے حالیہ اقدامات اور منتخب نمائندوں کے رویوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ پروٹوکول میں پیرا فورس کا ڈالہ چلنے پر ڈی سی جھنگ کو تو فوری عہدے سے ہٹا دیا لیکن ثاقب چدھڑ سے یہ تک نہ پوچھا گیا کہ وہ آخر کس حیثیت میں سرکاری فورس کا پروٹوکول لے رہے تھے۔
Will Mpa be questioned as well?
— Rai Saqib Wazir Kharal (@iRaiSaqib) October 25, 2026
رائے ثاقب کھرل نے اپنے تبصرے میں صوبے کے مجموعی انتظامی حالات کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے پنجاب میں کم و بیش یہی صورتحال برقرار ہے، صوبے میں منتخب اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی کے ساتھ پولیس کے ڈالے اس طرح پروٹوکول میں گھومتے ہیں جیسے ان نمائندوں کے علاوہ دیگر عام عوام بالکل غیر محفوظ ہوں اور ساری سکیورٹی صرف منتخب اراکین ہی کا حق ہو۔
مریم نواز صاحبہ نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ پروٹوکول میں پیرا فورس کا ڈالا چلنے پر ڈی سی جھنگ کا تبادلہ کر دیا۔۔لیکن ثاقب چدھڑ کو پوچھا تک نہیں کہ بھائی کس کیپسٹی میں پروٹوکول لے رہے تھے آپ؟
اور اسی طرح کی صورتحال پنجاب میں ہر طرف ہے۔۔ایم پی اے / ایم این اے کے ساتھ پولیس کے ڈالے یوں چلتے ہیں جسے ان سے غیر محفوظ ہے ہی نہیں کوئی۔— Rai Saqib Wazir Kharal (@iRaiSaqib) October 25, 2026
صحافتی حلقوں میں اس واقعے کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ سرکاری مشینری کے غلط استعمال پر صرف سول سرونٹس اور انتظامی افسران کی برطرفی کافی نہیں بلکہ ان سیاسی شخصیات اور اراکینِ اسمبلی کا بھی محاسبہ ہونا چاہیئے جو بلاجواز سرکاری وسائل اور سیکورٹی اپنے ذاتی یا سیاسی دبدبے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت بلاامتیاز یکساں پالیسی اپنائے۔
