سونے کی قدر مستحکم مگر چاندی کی قیمت میں بڑی کمی! جانیں فی تولہ تازہ ریٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر مستحکم ہے تاہم چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں ایک تولہ چاندی 86 روپے سستی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعرات 29 اکتوبر 2026 کے لیے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر برقرار ہے۔

مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 516 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت 86 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 768 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے4 ہزار 31 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے جبکہ چاندی کی قیمت 86 سینٹ کمی کے بعد 52.90 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert