عالمی صرافہ بازار میں سونا سستا! چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتیں بھی گرگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی صرافہ بازار میں جمعرات 29 اکتوبر 2026 کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتیں بھی گرگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی اسپاٹ قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 4,037.98 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 4,049.80 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ دیگر قیمتی دھاتیں بھی دباؤ کا شکار رہیں۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی اسپاٹ قیمت 1.5 فیصد گر کر 53.15 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پلاٹینم کی قیمت میں بھی 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 1,515.70 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,004.25 ڈالر فی اونس رہ گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں سونے، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا انحصار امریکی معاشی اعداد و شمار، شرحِ سود کے امکانات اور عالمی سیاسی حالات پر ہوگا۔
