امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ایران کیخلاف فوجی کارروائی ختم کرنے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران جنگ پر ٹرمپ پالیسی سے اختلاف سامنے آگیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے ری پبلکنز کی انتخابی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیدار ایران کے معاملے پر سفارتی حل کے حامی ہیں۔ امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بعض عہدیداروں کی ایران پر فوجی حملوں میں مزید شدت لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے ری پبلکنز کی انتخابی مشکلات بھی بڑھادی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کے حامی ہیں جبکہ انتظامیہ میں اختلافات برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert