شناختی کارڈ کو نائکوپ میں تبدیل کروانے کا طریقہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ کو نائکوپ میں تبدیل کروانے کا طریقہ بتا دیا۔

اگر آپ بیرونِ ملک قیام کے سلسلے میں جانے سے پہلے قومی شناختی کارڈ کو سمندر پار پاکستانیوں کے شناختی کارڈ (نائکوپ) میں تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو آسان طریقہ جان لیں۔

نادرا رجسٹریشن سینٹر سے یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے مطلوبہ دستاویزات اور تمام ضروری معلومات حاصل کریں۔

دستاویزات
پاکستانی یا غیرملکی پاسپورٹ، یا رہائشی اجازت نامہ یا کام کا اجازت نامہ یا سفری دستاویزات اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا دفتر تشریف لائیں۔

پہلا مرحلہ: نادرا سینٹر میں تشریف لائیں اور ٹوکن حاصل کریں۔
دوسرا مرحلہ: بائیو میٹرک تصدیق کروائیں۔
تیسرا مرحلہ: ڈیٹا انٹری ہے جس میں اپنے کوائف درج کروائیں، فنگر پرنٹس، آئرس اور تصویر بنوائیں۔
چوتھا مرحلہ: درخواست کی منظوری ہے اس مرحلے پر آفس انچارج اگر ضرورت محسوس کرے تو اس کے خاندان کے بارے میں کچھ سوالات کرسکتا ہے جن کے جوابات دینا لازمی ہے۔
پانچواں مرحلہ: درخواست منظور ہونے پر موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام آئے گا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق آن لائن فیس جمع کروائیں، ایگزیکٹو کیٹگری میں نائکوپ 9 دن، ارجنٹ کیٹگری میں 23 دن اور نارمل میں 31 دن میں بنوائے جاسکتا ہے۔
نائکوپ کی فیس ہر ملک کے لیے شرح تبادلہ کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے جس کی تفصیل نادرا ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

آخری مرحلہ: رسید اور ڈیلیوری، اپنی کیٹیگری کے مطابق اسی نادرا دفتر سے اوورسیز شناختی کارڈ وصول کریں۔

WhatsApp
Get Alert