گردوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین پھل

لاہور(قدرت روزنامہ)گردے ہمارے جسم میں کسی واٹر فلٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔

واٹر فلٹر ان چیزوں کو پانی سے خارج کرتا ہے جو نقصان دہ ہوتی ہیں اور ہمارے گردے بھی یہی کام کرتے ہیں۔

گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں جس کے دوران زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ گردے ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، آسان الفاظ میں گردے بہت اہم ہوتے ہیں۔

کیا سیڑھیاں چڑھنا عادت بنانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے؟

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سیال اور دیگر مواد جسم میں اکٹھا ہونے لگتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک پھل روزانہ کھانے سے گردوں کی صحت کو درست رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ پھل ہے انار جو اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے انار کھانے سے گردوں کی صحت کو ہونے والے فوائد پر تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔

موسم سرد ہونے پر صبح اٹھنا زیادہ مشکل کیوں محسوس ہونے لگتا ہے؟

اس حوالے سے انسانوں پر ہونے والا تحقیقی کام تو محدود ہے جبکہ گردوں کے امراض سے متاثر افراد کو اس پھل کا استعمال طبی ماہرین کے مشورے سے کرنا چاہیے، کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

انار کھانے سے گردوں کو کیسے فائدہ ہوسکتا ہے؟
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ انار اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس میں Ellagic ایسڈ، gallic ایسڈ، Punicalagin اور Anthocyanins جیسے حیاتیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں۔

یہ مرکبات ورم سے لڑنے کے ساتھ ساتھ خلیات کو جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر میں کمی لانے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

یہی وجہ ہے کہ انار کھانے سے گردوں کو ادویات، کیمیکلز اور دھاتوں سے ہونے والے نقصان سے تحفظ ملتا ہے۔

انار کھانے سے گردے پانی اور کچرے کو زیادہ مؤثر انداز سے فلٹر کرنے لگتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ انار میں موجود مرکبات سے ورم گھٹ جاتا ہے، خلیاتی نقصان میں کمی آتی ہے جبکہ گردوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

کیا مچھلی کے تیل کا استعمال جوڑوں کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے؟

البتہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

کیا انار سب افراد کے لیے محفوظ ہے؟
انار بیشتر افراد کے لیے محفوظ ہوتا ہے مگر گردوں کے امراض یا ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کو ڈاکٹر کے مشورے سے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر بتاسکیں گے کہ کتنی مقدار کو کھانا نقصان دہ نہیں۔

پیٹ پھولنے کا باعث بننے والی 8 حیران کن وجوہات

اس کی وجہ یہ ہے کہ گردوں کے دائمی امراض سے متاثر ہونے پر گردے پوٹاشیم کو خون میں زیادہ مؤثر انداز سے فلٹر نہیں کر پاتے۔

اس کے نتیجے میں پوٹاشیم کا اجتماع ہونے لگتا ہے جس سے مسلز یا دل کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert