کل تک جو نوازشریف کو را کا ایجنٹ کہتی تھیں، آج وہی عظمیٰ بخاری ترجمان بنی بیٹھی ہیں، چوہدری سالک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل تک جو نوازشریف کو را کا ایجنٹ کہتی تھیں آج وہی ترجمان بنی بیٹھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر م یں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا “مجھے حیرت ہوتی ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے ایڈوائزر کیسے رکھے ہوئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا سیاسی بیک گراؤنڈ کیا ہے؟

چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ یہ وہی ہیں جو پنجاب اسمبلی کے باہر کھڑے ہو کر نواز شریف پر ‘را’ کی زبان بولنے کے الزامات لگاتی تھیں اور اتفاق و حدیبیہ کیسز کھولنے کی باتیں کرتی تھیں، اور آج وہ انہی کی ترجمان بنی ہوئی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا الحمدللہ! ہم سرکاری تھالیوں میں نہیں کھاتے اور نہ کھائیں گے، یہ آپ کو ہی مبارک ہو۔

وفاقی وزیر نے سرکاری جہاز کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کے بیانات متضاد ہیں، پہلے 9 ارب، پھر 10، 11 اور 12 ارب کی باتیں کی گئیں۔ جب کہا جاتا ہے کہ جہاز ہماری پراپرٹی نہیں، تو کیا گجرات کے لیے مانگے جانے والے فنڈز اور سیوریج ہماری ذاتی پراپرٹی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جب آسمان اور جہاز سے نیچے اتریں گے تو انہیں زمینی حقائق کا پتہ چلے گا۔

WhatsApp
Get Alert