ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ بانی کو طبی معائنے، ضروری ٹیسٹوں اور مناسب علاج کیلیے فوری شفاء ہسپتال منتقل کیا جائے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ میڈیا سے معلوم ہوا کہ بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ بانی کو طبی معائنے، ضروری ٹیسٹوں اور مناسب علاج کیلیے فوری شفاء ہسپتال منتقل کیا جائے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے فوری اور مکمل نفاذ کا مطالبہ دہراتے ہیں۔ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ بانی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، عدالتی حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ میڈیکل بورڈ میں دیگر کے ساتھ بانی کے ذاتی معالج اور خاندان کا ایک رکن بھی شامل ہو، افسوس کہ اس حکم پر تقریباً 3 مہینے سے عمل درآمد نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ بانی کو طبی معائنے، ضروری ٹیسٹوں اور مناسب علاج کے لیے فوری شفاء ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر بلا تاخیر اس کی روح اور الفاظ کے مطابق عمل کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert