سونا خریدنے کا بہترین موقع؟ قیمت میں بڑی کمی نے سب کو چونکا دیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 49 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 45 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چاندی 5 ہزار 768 روپے فی تولہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ سونے کو روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے اور معاشی یا سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار اکثر سونے کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کا تعین عالمی مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جبکہ قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ اور دیگر عوامل کے باعث روزانہ تبدیلی آتی رہتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert