وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی انتقال کرگئیں، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کا اظہارِ تعزیت


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی، میر علی محمد بگٹی کی اہلیہ اور میر طارق حسین بگٹی کی والدہ محترمہ ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ، 14 نومبر 2026 کو صبح 9 بجے پرو بھگی، بیکڑ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
صوبائی وزراء، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی نے مرحومہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومہ کے انتقال کو اہل خانہ کے لیے بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام سوگواران کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert