بھارت: آسام میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 26 افراد ہلاک

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی ریاست آسام میں ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا پولیس کے حوالے سے بتانا ہے کہ منی بس میں سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو اپنی کلاسز ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ قازیگار کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
