سردارعبدالرحمن کھیتران نشست ہارنے کے خوف سے حواس باختہ ہوچکے ہیں ، دو بار نشست ہار کر فارم 47کے ذریعے مسلط ہے ، کوئی ذاتی دشمنی نہیں البتہ سیاسی اختلاف ضرور ہے، اسلم بلوچ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کا یہ کہنا کہ نئشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ان کے ذاتی دشمن ہے غلط بیانی اسر سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے ہیسردار عبدالرحمن کھیتران سے نیشنل پارٹی کا سیاسی اختلاف ضرور ہے اور نیشنل پارٹی دوبار ان سے یہ نشست عوامی قوت کے ذریعے جیت چکا ہے انہوں نے اربوں روپے دیکر نشست بچائی ہے لیکن اب شکست کو واضع طورپر سامنے دیکھ کر اس طرح کی کہانیاں بنا رہا ہے اس نسخے سے بھی ان کو کوئی افاقہ نہیں ہوگا ان کو ذاتی دشمنیاں نبھانی ہے پہلے اپنے بیٹے سے نبھاہیں وہ کافی ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ نہ صرف بلوچستان بلکہ قومی سطع کا ایک قد آور سیاسی رہنما ہیں سردار کھیتران سے کسی قسم کی دشمنی ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں البتہ پیسے کے ذور پر فارم 47کے ذریعے نیشنل پارٹی کے چھینے ہوئے نشست کو انہیں ہر حال میں واپس کرنا ہوگا۔
