ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات اور تعاون کے مختلف راستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل روابط، باہمی اعتماد اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert