برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ نے باہمی تعلقات اور فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا۔
برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی اور فوجی تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
