ترک فضائیہ کے سربراہ کی فیلڈمارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)ملاقات میں دفاعی تعاون کےفروغ،خطےکی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال،آئی ایس پی آر
ترک فضائیہ کے سربراہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جس دوران دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج میں دفاعی تعاون کو سراہا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی،ثقافتی اور اسٹریٹیجک تعلقات کو بھی سراہا۔
ترک فضائیہ کے سربراہ نے دوطرفہ دعائی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ، جنرل رافت دالکھران نے خطےمیں امن وسلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
