پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 358 روپے مقرر کردی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 18 نومبر کیلئے ہوگا۔
بین الاقوامی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور نرخ ساڑھے تین فیصد تک نیچے آ گئے۔ لندن اور نیویارک کی اجناس منڈیوں سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں نے پیش گوئی کی کہ مشرقِ وسطی کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار بتدریج بحال ہونے اور بلند قیمتوں کے باعث عالمی طلب سست پڑنے سے آئندہ برس منڈی میں یومیہ بیس لاکھ بیرل اضافی تیل دستیاب ہوگا۔
توانائی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی رسد طلب سے کہیں زیادہ بڑھ چکی جس کے نتیجے میں قیمتوں پر دبا برقرار اور آئندہ مہینوں میں نرخوں میں مزید استحکام یا کمی کا امکان۔ اقتصادی مبصرین نے اس صورتحال کو تیل درآمد کرنے والے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
