مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس رواں ماہ ہوگا، ترک وزیر خارجہ

انقر(قدرت روزنامہ)مکہ دفاعی معاہدے کےرکن ممالک کا اجلاس رواں ماہ جرمنی میں متوقع ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام شرکت کریں گے۔

ترک وزیرخارجہ حاکان فیدان کےمطابق مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس اسی ماہ منعقد ہوگا،غیرملکی میڈیا نے اجلاس 27 یا 28 نومبر کو جرمنی میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترک وزیرخارجہ نے کہا پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کو مزید مؤثر اورمنظم بنانے کے لیےاجلاس ہوگا، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے ساتھ جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اٹلی کے حکام کا دوسرا مشترکہ اجلاس بھی رواں ماہ متوقع ہے۔

آٹھ ممالک کا پہلا اجلاس 23 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا،جس میں علاقائی سلامتی اور عالمی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert