اسلام آباد سے بڑی تعداد میں حرام گوشت پکڑا گیا، مقدمہ درج
مکان پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر گدھے اور کتے کا 800 کلو گوشت برآمد، موقع سے 12 زندہ اور 1 مردہ گدھا، 5 زندہ کتے، 21 کچھوے، 1 گیدڑ اور 1 زندہ پینگولین بھی قبضے میں لے لیے گئے، مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 14 میں حرام گوشت کی مبینہ فروخت اور جنگلی و نایاب جانوروں کی غیر قانونی ترسیل کے ایک بڑے اور خوفناک نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، متعلقہ حکام نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موقع سے بھاری مقدار میں حرام گوشت اور درجنوں زندہ و مردہ جانور برآمد کرلیے، ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ڈی 14 میں قائم ایک احاطے میں حرام گوشت کی تیاری اور سپلائی کی اطلاع پر متعلقہ اداروں نے فوری چھاپہ مارا، اس کارروائی کے دوران موقع سے 800 کلو گرام حرام گوشت برآمد کر لیا گیا، برآمد ہونے والے گوشت اور جانوروں کی نقل و حمل و ترسیل کے حوالے سے ملزمان کے پاس کوئی قانونی ریکارڈ، لائسنس یا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔
… This is alarming🚨🚨
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود میں فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 میں مکان سے 800 کلوگرام گدھے اور کتوں کا گوشت برآمد کیا گیا ۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے ، 21 کچھوے، ایک گیڈر اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد ۔ زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے، مکان سیل کر دیا گیا۔برآمد شدہ 800 کلوگرام حرام گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔
برآمد شدہ گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا ضلعی حکومت کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔کارروائی کے وقت مکان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا تاہم مکان سے غیر ملکی شہری کے پاسپورٹ اور ویزا ریفرنس کا ریکارڈ بھی ملا۔— Azaz Syed (@AzazSyed) November 18, 2026
بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران احاطے کی تلاشی لینے پر حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب وہاں سے متعدد اقسام کے جانور برآمد ہوئے، کارروائی میں ایک مردہ اور 12 زندہ گدھے، 5 کتے، 17 کچھوے، ایک گیدڑ اور عالمی سطح پر تحفظ یافتہ نایاب نسل کا جانور پینگولین بھی برآمد کیا گیا جنہیں غیر قانونی مقاصد کے لیے وہاں رکھا گیا تھا۔
اسلام آباد میں حرام گوشت اور جنگلی حیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، مقدمہ درج
اسلام آباد کے ایک مکان پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر گدھے اور کتے کا 800 کلوگرام حرام گوشت برآمد کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران موقع سے 12 زندہ اور ایک مردہ گدھا، 5 زندہ کتے، 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی قبضے میں لے لیے گئے۔— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 18, 2026
بتایا جارہا ہے کہ متعلقہ حکام نے عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے برآمد ہونے والے تمام 800 کلو گرام حرام گوشت کو موقع پر ہی سائنسی طریقے سے تلف کردیا تاکہ اسے مارکیٹ میں سپلائی ہونے سے روکا جا سکے، دوسری جانب موقع سے بازیاب کرائے گئے تمام زندہ جانوروں بشمول نایاب پینگولین، کچھووں اور گدھوں کو مناسب دیکھ بھال اور قانونی تحفظ کے لیے وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا، نیٹ ورک میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی
