وٹامن ڈی سے مرتب ہونے والے ایک اور بہترین فائدے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو ہماری صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔

وٹامن ڈی سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اب وٹامن ڈی کا ایک اور فائدہ دریافت ہوا ہے اور وہ ہے اچھی نیند کا حصول۔

جی ہاں جسم میں وٹامن ڈی کی بلند سطح سے درمیانی عمر یا معمر افراد کی نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔

شریک حیات سے خراب تعلق سے ڈیمینشیا سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جونز ہوپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایجنگ کی اس تحقیق میں 460 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں ان افراد کے خون کے ٹیسٹ کرکے وٹامن ڈی کی سطح جبکہ ڈیوائسز کے ذریعے ان کے نیند کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

ان افراد کی نیند کا جائزہ 2012 سے 2019 تک لیا گیا تھا۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

تحقیق میں دریافت ہوا کہ جن افراد کے جسم میں وٹامن ڈی کی سطح زیادہ ہوتی ہے، وہ زیادہ وقت تک سوتے ہیں جبکہ دوران نیند اٹھنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں وٹامن ڈی کی کمی اور نیند کی کمی کے درمیان تعلق دریافت ہوا۔

تحقیق کے مطابق وتامن ڈی کی کمی کے شکار افراد میں نیند کا دورانیہ اوسطاً 23 منٹ تک کم ہوتا ہے مگر یہ دورانیہ مختلف افراد میں زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ وٹامن ڈی اور نیند کے درمیان تعلق موجود ہے۔

جوان افراد میں بہت تیزی سے عام ہونیوالے کینسر کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ اگر جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کو بڑھایا جائے تو اس سے نیند کا معیار اور دورانیہ کس حد تک بہتر ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج Journal of Gerontology: Medical Sciences میں شائع ہوئے۔

وٹامن ڈی کا حصول کیسے ممکن بنائیں؟
سورج کی روشنی وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

اسی طرح فورٹیفائیڈ دودھ، فورٹیفائیڈ cereals، انڈے کی زردی اور چربی والی مچھلی سے بھی وٹامن ڈی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس بھی دستیاب ہیں مگر ان کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کرنا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert