22 نومبر کو چمن کا جلسہ عام اور ایمل ولی خان کی شرکت غیر معمولی سیاسی اہمیت کی حامل ہے: اصغر خان اچکزئی

ڈیورنڈ لائن پر تجارت کی بندش، بدامنی اور سیاسی کارکنوں کیخلاف مقدمات کے تناظر میں جلسہ تاریخی ہوگا: مردہ کاریز اجلاس سے خطاب


چمن (ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 22 نومبر کو چمن میں شہدائے وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی کی یاد میں منعقد ہونے والا جلسہ عام اور اس میں پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی شرکت غیر معمولی سیاسی اہمیت کی حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی حلقہ مردہ کاریز کے بنیادی یونٹوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت تحصیل صدر عصمت وراخطا نے کی۔اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوا اور بلوچستان کو درپیش قومی، سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز، ڈیورنڈ لائن سے متصل آمدورفت اور تجارت کی بندش، تاریخی و ثقافتی رشتوں پر پابندیاں، قومی وسائل پر قبضہ، دہشت گردی، مسلح جتھوں کی سرگرمیاں، منشیات کی کاشت و فروخت، قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ، سیاسی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات، شیڈول فور اور تین ایم پی او کے نفاذ کے تناظر میں اس جلسے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے تمام ذمہ داران اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے، مشاورت اور منظم حکمت عملی کے تحت جلسے کے طے شدہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری مابت کاکا، صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا، صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری عبدالباری کاکڑ، صوبائی آفس سیکریٹری عصمت داوی، ضلعی جنرل سیکریٹری سمیع اللہ اچکزئی، تحصیل صدر عصمت وراخطا اور تحصیل جنرل سیکریٹری محمد اکرم سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ 22 نومبر کا جلسہ شہدا کی یاد، ان کی جدوجہد اور قومی حقوق کے حصول کے لیے جاری سیاسی و جمہوری جدوجہد کے تسلسل کا مظہر ہوگا۔ شہدائے وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی قومی شہدا ہیں، ان کی قربانیوں اور قومی جدوجہد کو یاد رکھنا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا سیاسی کارکنوں کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے جلسے کے انتظامات کے لیے قائم مختلف کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر ذمہ داریاں پوری کرنا ناگزیر ہے۔ بنیادی یونٹوں کے عہدیداران اور کارکن عوامی رابطہ مہم کو مزید مثر بنائیں اور عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔رہنماں نے کہا کہ 22 نومبر کو فٹ بال گرانڈ چمن میں شہدائے وطن کی یاد میں منعقد ہونے والا جلسہ موجودہ سیاسی و قومی حالات میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا اور چمن کے بڑے سیاسی اجتماعات میں شمار ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert