ڈیرہ مراد جمالی کے قریب جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان
دھماکہ مسافر ٹرین گزرنے کے بعد ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسافر ٹرین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام ٹرین کے گزرنے کے بعد دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے کا گھیراو کرکے سرچ آپریشن شروع کردی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود بیر چوکی کے ایریا میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکپریس کو نا معلوم مسلح دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام ٹرین کے گزرنے کے بعد دھماکہ ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی گئی
