پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 1 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 357 روپے مقرر کردی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 23 نومبر تک کیلئے ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے ترکیہ کے جدید ترین سیسمک تحقیقی جہاز ’’اورٴْچ رئیس‘‘ (ORUً RE?S) کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جہاز 18 نومبر 2026 کو کراچی بندرگاہ پہنچا، جہاں سے وہ پاکستان کے سمندری حدود میں آف شور سیسمک سروے اور تیل و گیس کے پوشیدہ ذخائر کی تلاش کے لیے اپنے تحقیقی مشن کا آغاز کرے گا۔
جدید ترین سیسمک ٹیکنالوجی اور جدید تحقیقی آلات سے لیس اس جہاز کی آمد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔
اس تحقیقی مشن کے ذریعے پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ممکنہ ذخائر کی نشاندہی اور توانائی کے نئے وسائل کی تلاش میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق جہاز کی آمد بین الاقوامی بحری تعاون کے فروغ اور پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

WhatsApp
Get Alert