کراچی: ایم کیو ایم رہنما انیس قائمخانی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایم نائن موٹروے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان سوار تھے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ایم کیو ایم رہنما انیس قائم خانی کے قافلے کا حصہ تھی۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا۔
