بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان کی بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہین پینل کی کامیابی مبارکباد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہین پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر صدر کامریڈ یونس زہری اور جنرل سیکرٹری قائم خان کاکڑ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے
ترجمان نے کہا کہ کامریڈ یونس زہری کی قیادت میں شاہین پینل کی کامیابی سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے یہ کامیابی منتخب قیادت کی کارکردگی، ملازمین کے لیے جدوجہد اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف ہے ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ ماضی کی طرح آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور ملازمین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
