معروف گلوکار محسن رضا خان عرف بنی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف گلوکار محسن رضا خان عرف بنی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
محسن رضا عرف بنی کے دوست شفاعت علی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محسن رضا خان کا انتقال آج صبح فجر سے پہلے ہوا، ان کی تدفین کے وقت کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلوکار کا بیٹا چنگیز لندن میں مقیم ہے، پاکستان آنے یا اُن کی اجازت کے بعد تدفین کا وقت طے کیا جائے گا۔
شفاعت علی کے مطابق محسن رضا کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین گزری قبرستان میں ان کی والد کی قبر کے قریب کی جائے، وہ تقریباً 30 سال قبل زبان کے کینسر میں مبتلا ہوئے تھے۔
