کراچی میں کاروکاری کے واقعات غیرمعمولی اور تشویشناک ہیں: آئی جی سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کراچی میں کاروکاری کے واقعات کا رونما ہونا غیرمعمولی اور تشویشناک ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ناقابل صلح دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کاروکاری اور غیرت کے واقعات کے مقدمات ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیے جائیں۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں، شادیوں کے سیزن کے باعث ہوائی فائرنگ واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ہوائی فائرنگ کے واقعات پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلبی کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert