خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی اورپیپلزپارٹی بھی اس پر آن بورڈ ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 11 دسمبر سے پہلے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی اور پیپلزپارٹی بھی اس پر آن بورڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج تو 6 ماہ میں ختم ہو جائے گا لیکن دہشتگردی کے خاتمے تک ایمرجنسی جاری رہے گی۔
پروگرام میں شریک پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کوئی چیز خلاف آئین، زور زبردستی سے نہیں ہوسکتی، ہمیں ابھی تک کھیل کے میدان میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی، ہمارے اسٹروک بعد میں آئیں گے۔
