کوئٹہ کے انسکمب روڈ پر نوجوان ٹک ٹاکر محمد اکرم کے قتل اور جوائنٹ روڈ پر سب انسپکٹر شیر احمد کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے انسکمب روڈ پر نوجوان ٹک ٹاکر محمد اکرم کے قتل اور جوائنٹ روڈ پر سب انسپکٹر شیر احمد کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،،،ایک ماہ کے دوران 127 اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،،عمران شوکت کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے انسکمب روڈ پر 17 سالہ ٹک ٹاکر محمد اکرم کو موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا،،، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل میں ملوث ملزمان محمد باسط اور محمد اجمل کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا ، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر سب انسپکٹر شیر احمد کو زخمی کرنے والے دو ملزمان محمد زاہد اور محمد عمران کوگرفتار کیا گیا ، ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 127 اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، ایک ماہ کے دوران 30 کلوگرام آئس منشیات اور 300 سے زائد کلاشنکوف اور 180 پستول برآمد کئے گئے،،،،ڈی ائی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے ایگل اسکواڈ سمیت تمام اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہریوں کے ساتھ ہمیشہ عزت، احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئے گا۔ عوام کے ساتھ بہتر رویہ، قانون کی پاسداری اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
