جے یو آئی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

بلوچستان بار کونسل کا گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار، فوری رہائی اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مطالبہ، مقدمات کی سماعت متاثر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلا نے جمعہ کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ بلوچستان بار کونسل نے سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔بلوچستان بار کونسل کے مطابق سیاسی رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ گرفتار سیاسی رہنماں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کیا جائے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث مختلف عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔

WhatsApp
Get Alert