جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین سمیت 5رہنمائوں کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین سمیت 5رہنمائوں کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے قانون کے تحت جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین ،اراکین بلوچستان اسمبلی فضل قادر مندوخیل، سید ظفر آغا کو گزشتہ شب مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر نظر بند کردیا ہے ۔ جمعہ کو سپرٹینڈیٹ ڈسٹر کٹ جیل کوئٹہ نے سروے 144میں واقعہ مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ سب جیل قراردے دیکر جیل کا عملہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان کی رہائشگاہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
