سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حق نواز تالپور صدر منتخب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج جاری کر دیے گئے، الیکشن کمشنر بیرسٹر رحمان عزیز ملک نے نتائج کا اعلان کیا۔
صدر کی نشست پر حق نواز تالپور 2 ہزار 663 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، عامر نواز وڑائچ نے ایک ہزار 697، جاوید احمد چھتاری نے 377 جبکہ عرفان حسن نے 23 ووٹ حاصل کیے۔

سیکریٹری کی نشست پر بیرسٹر عمران علی مٹھیانی ایک ہزار 850 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، نائب صدر کی نشست پر درخشاں جہاں نے ایک ہزار 748 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

خزانچی کی نشست پر جاوید علی سانگی 2 ہزار 289 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر آر بی قریشی (رسول بخش) 2 ہزار 337 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری (ویمن افیئرز) کی نشست پر صدف گل میمن ایک ہزار 571 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں۔

منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر محمد ظریف لاکھو، آفتاب علی سولنگی، عباس سلیم خان، امتیاز علی جوگی، محمد علی پھلپوٹو، اعجاز چانڈیو، عرفان علی چنہ، لیلا رام اور نازیہ ناز کامیاب قرار پائے۔ لیلا رام نے ایک ہزار 901 ووٹ حاصل کیے۔

WhatsApp
Get Alert