مکہ دفاعی اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ اور مشترکہ فوجی کمان کے قیام کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ اور مشترکہ فوجی کمان کے قیام سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد اولین ترجیح اتحاد کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے،معاہدےکامقصد رکن ممالک کی عسکری اور دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو یکجا کرکے امن و استحکام کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔
مزیدکہا کہ اجلاس میں حوثیوں سے لاحق خطرات، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور یوکرین کی صورتحال سمیت اہم علاقائی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،کمیٹی کے آئندہ اجلاس کی میزبانی ترکیہ کرے گا۔
